اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت میں شوبز سے وابستہ افراد کی اکثریت خود غرض ہے

بھارت میں شوبز سے وابستہ افراد کی اکثریت خود غرض ہے

لاہور: اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ بھارت میں شوبز کا کاروبار کرنے والوں کی اکثریت انتہائی خود غرض ہے۔ عروہ حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری ہے اور وہاں ہر روز کی ایوریج کے حساب سے تین سے پانچ فلمیں نمائش کے لیے پیش ہوتی ہیں۔ وہاں پر فنکاروں، گلوکاروں اور شاعروں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاتا ہے تو ضرور اس میں کوئی بات ہو گی وگرنہ بھارت میں شوبز کا کاروبار کرنے والوں کی اکثریت انتہائی خود غرض ہے اور ویسے بھی یہ ایک کاروبار ہے۔

loading...