اشاعت کے باوقار 30 سال

راحت فتح علی خان کے نئے رومانوی گانے نے تہلکہ مچا دیا

راحت فتح علی خان کے نئے رومانوی گانے نے تہلکہ مچا دیا

کراچی: پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی گلوکاری صرف یہاں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے اور اب انہوں نے اپنا ایک اور رومانوی گانا ریلیز کر دیا۔ ان کا نیا گانا بنجارے ایک ایسی رومانوی داستان بیان کر رہا ہے جس میں پیار کے ساتھ ہونے والی بے چینی کا بھی ذکر کیا گیا۔ اس نئے گانے کو بولی وڈ میوزک ڈائریکٹر انوپما راگ نے تحریر کیا اور انہوں نے ہی اس کی کمپوزیشن بھی کی ہے۔ جبکہ گانے کی ویڈیو میں اداکارہ اور ماڈل نیتو چندرا جلوہ گر ہوئی ہیں۔

loading...