اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

سلمان اور ایشوریا کا پہلی مرتبہ مقابلہ

سلمان اور ایشوریا کا پہلی مرتبہ مقابلہ

ممبئی: بولی وڈ میں دو فلموں کا ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہونا اب عام ہے، فلموں کے یہ مقابلے جہاں لوگوں کو دلچسپ نظر آتے ہیں وہیں پروڈیوسرز کے لیے یہ فلم کی کمائی کا نقصان بھی مانا جاتا ہے۔ تاہم اب دو ایسے اداکار اپنی فلموں کے ساتھ ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے، جنہوں نے کئی سالوں سے ایک ساتھ کام نہیں کیا اور شاید وہ مستقبل میں کبھی ایک ساتھ کام کرتے نظر بھی نہیں آئیں گے۔ یہاں بات ہو رہی ہے سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن کی، جنہوں نے اپنے اپنے کیریئرز کے آغاز میں ایک ساتھ کام تو کیا، تاہم بعد ازاں کبھی ایک ساتھ نظر نہ آئے۔ سلمان خان کی فلم ریس 3 اگلے سال عید پر ریلیز ہو گی، سلمان ہمیشہ سے اپنی فلمیں عید پر ریلیز کرتے ہیں اور اب ایشوریا رائے کی اگلی فلم فینی خان بھی 2018 عید کے موقع پر ہی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ ایسا پہلی بار ہو گا جب ان دونوں اداکاروں کی فلمیں ایک ہی تاریخ کو ریلیز ہوں گی۔ سلمان خان کی فلم ریس 3 ویسے ہی ایک کامیاب سیریز ہے، جس میں سلمان نے اداکار سیف علی خان کی جگہ لی۔جبکہ ایشوریا رائے کی فلم فینی خان میں وہ ایک گلوکارہ بنیں گی، ان کے ہمراہ راج کمار را اور انیل کپور اہم کردار ادا کریں گے۔ خیال رہے کہ ایشوریا رائے اور سلمان خان نے ایک ساتھ ہم دل دے چکے صنم فلم میں کام کیا، جو کہ 1999 میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

loading...