اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

نیب سے متعلق مقدمات کے لئے نیا دو رکنی بنچ تشکیل

نیب سے متعلق مقدمات کے لئے نیا دو رکنی بنچ تشکیل

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں نیب سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے جسٹس عبد السمیع خان کی سربراہی میں نیا دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے ججز روسٹر جاری کر دیا روسٹر کے مطابق جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ 13 سے 22 نومبر تک نیب سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا جب کہ نیب مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچ کے سربراہ جسٹس مرزا وقاص رؤف 13 نومبر سے 22 نومبر تک راولپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

loading...