اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی مکی آرتھر اور مدثر نذر سے ملاقاتیں

ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی مکی آرتھر اور مدثر نذر سے ملاقاتیں

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور قومی اکیڈمی کے ڈائریکٹر مدثر نذر سے ملاقاتیں کی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اکیڈمی میں حالیہ دنوں میں ہونے والی غیر معمولی پیش رفت کے طور پر ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے بھی قومی اکیڈمی میں مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی سے آگاہ کیا۔ فیصل اقبال نے قومی اکیڈمی کے ڈائریکٹر مدثر نذر سے بھی علیحدگی میں میٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے 26 ٹیسٹ میں 1124 اور 18 ون ڈے میں 314 رنز بنانے والے فیصل اقبال بھی فواد عالم کی طرح ہر سال اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں لیکن انہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ 35 سالہ فیصل اقبال نے قائد اعظم ٹرافی میں فاٹا کے خلاف سنچری بنائی، جب کہ یو بی ایل اور کے آر ایل کے خلاف نصف سنچریاں بنائیں، تاہم 2010 کے مشہور سڈنی ٹیسٹ کے بعد سے فیصل اقبال کو پاکستانی ٹیم میں موقع نہیں دیا گیا۔اس کے بعد پاکستانی مڈل آرڈر کا بوجھ مصباح ،یونس خان اور اسد شفیق نے اٹھایا۔ مصباح الحق کے دور میں وہ کئی دوروں میں ٹیم کے ساتھ رہے لیکن انہیں موقع دینے سے گریز کیا گیا۔ 2009 کے دورے میں مصباح کی پابندی کے بعد محمد حفیظ نے سری لنکا میں فیصل اقبال کو نظر انداز کر کے ایوب ڈوگر کو ٹیسٹ کیپ دے دی۔ فیصل اقبال نے مکی آرتھر کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود نظر انداز ہو رہے ہیں، ان کا خیال ہے کہ جاوید میاں داد کا بھانجا ہونے پر انہیں سزا دی جا رہی ہے۔

loading...