اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ایک ٹریول ایجنسی کے مالک میاں طاہر ندیم گرفتار

ایک ٹریول ایجنسی کے مالک میاں طاہر ندیم گرفتار

فیصل آباد: انسانی سمگلنگ کیس میں ملوث ایک ٹریول ایجنسی کے مالک میاں طاہر ندیم گرفتار کرلیا گیا، جنوبی کوریا بھیجنے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اکیس لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ، بتایا گیا ہے کہ ایک شہری عثمان رحمت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی جس پر سب انسپکٹر تیمور اکرم نے ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر میاں طاہر ندیم کو گرفتار کر لیا واضح رہے کہ ملزم میاں طاہر ندیم پر مختلف افراد سے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر تقریبا دس کروڑ روپے لینے کا الزام ہے کچھ عرصہ قبل ہونے والی ریڈ میں بیسٹ ڈے ٹریول ایجنسی کے آفس سے تقریبا ایک سو کے قریب پاسپورٹ برآمد ہوے تھے اس کے علاوہ مختلف ائر لائنز کی ٹکٹ اور لائسنس بنانے والی پرنتنگ مشین بھی برآمد ہوئی تھی ملزم کی گرفتاری کے دوران متعدد لوگ ایف آئی کے آفس کے باہر جمع رہتے جن کے لاکھوں روپے ملزم میاں طاہر نے ہتھیاے ہوے تھے ان لوگون سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ اس سے باہر بھیجنے کا یا رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرتے تو موصوف ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا اور ملزم نے ایف آئی اے کے ایک اہل کار کو بھاری رشوت دے کر ان کی ایف آر بھی نہیں ہونے دی یاد رہے ملزم میاں طاہر ندیم ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہے ۔

loading...