اشاعت کے باوقار 30 سال

محکمہ ماحولیات نے بارش کی خوشخبری سنا دی

محکمہ ماحولیات نے بارش کی خوشخبری سنا دی

اسلام ۤآباد: محکمہ موسمیات نے دھند سے ستائے ہوئے شہریوں کے لیے بارش کی خوشخبری سنا دی ہے، آئندہ تین، چار روز میں پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش کے امکانات ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق فطرت کے مناظر پر چھائی ہوئے زہریلی سموگ اگلے کچھ روز میں ختم ہو جائے گی اور شہری صاف فضا میں سانس لے سکیں گے۔ ماہر ماحولیات محمد ریاض (چیف میٹرولوجسٹ) نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین سے چار روز کے بعد پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بارش کے امکانات ہیں جس سے امید کی جا رہی ہے کہ پنجاب کے شہروں پر چھائی ہوئی زہریلی سموگ ختم ہو جائے گی لیکن دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے پنجاب میں چھائی ہوئی زہریلی سموگ نے شہریوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے، آنکھ اور سانس کی بیماریوں سے ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے اور سڑکوں پر حادثات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی خوشخبری سنائی ہے۔

loading...