اشاعت کے باوقار 30 سال

روس کے آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا

روس کے آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا

ماسکو : روس کے آتش فشاں پہاڑ شیویلوچ کے پھٹنے سے نکلنے والے راکھ کے بادلوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ روس کے نشریاتی ادارے کے مطابق روس کے شیویلوچ آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے جس سے نکلنے والے سیاہ بادل 8 کلو میٹردور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ راکھ کے بادل الاسکا کی جانب بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ الاسکا ہوائی کمپنی کے ترجمان ویلیم والش نے کہا ہے کہ کوٹ زیبرو اور ڈیڈ ہارس کے لیے متعدد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آتش فشاں پہاڑ شیویلوچ علاقے سے 2172 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ راکھ کے بادل پروازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

loading...