اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین کے حل تک امن ممکن نہیں

مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین کے حل تک امن ممکن نہیں

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لوھی نے کہا ہے خطے کے دیرپا امن کے لئے تمام عرب علاقوں سے قابض فورسز کا انخلاء ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، القدس دارالحکومت کے ساتھ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات قابل مذمت ہیں اور خطے کے دیرپا امن کے لئے تمام عرب علاقوں سے قابض فورسز کا انخلاء ضروری ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قدیم یروشلم کی ہیئت میں تبدیلی کی اسرائیلی کوششیں امن و استحکام کی عالمی کوششوں کے لئے خطرہ ہیں جب کہ متنازعہ علاقے میں اسرائیلی سرگرمیاں بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

loading...