اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

امریکی سفیر اور اردن کی ائیر فورس کے کمانڈر کا دورہ جی ایچ کیو

امریکی سفیر اور اردن کی ائیر فورس کے کمانڈر کا دورہ جی ایچ کیو

اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور اردن کی ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل یوسف احمد نے جمعرات کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ان ملاقاتوں میں دو طرفہ امور سمیت علاقائی سلامتی کے معاملات زیر بحث آئے کمانڈر اردن ائیر فورس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور کردار کو سراہا جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر سے ملاقات میں آرمی چیف نے پھر دو ٹوک موقف اپنایا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے بڑھ کر کسی نے قربانیاں نہیں دیں اس لیے امریکہ کو ڈو مور کا مطالبہ پاکستان سے کرنے کی بجائے ان ممالک سے کرنا چاہیے جو افغانستان مین قیام امن کے لیے آئے تھے پاکستان علاقائی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا آرمی چیف نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی بھی مذمت کی اور اس میں شہید پولیس افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

loading...