اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

ہم نے پہلے ہی کہا تھا، پی ایس پی اور ایم کیو ایم ایک ہیں

ہم نے پہلے ہی کہا تھا، پی ایس پی اور ایم کیو ایم ایک ہیں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ دونوں ایک ہیں۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے ایک ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ یہ کسی اور کو اپنے ساتھ اکھٹا نہ کر لیں۔ کراچی میں ایکسپو پاکستان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مشرف صاحب ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔ جب واپس آئیں گے تو ان کو بھی دیکھ لیں گے۔ ٹف ٹائم دینے کے لئے وطن واپس آنا پڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ میں خود کنفیوژڈ ہوں کہ کیا ہو رہا ہے۔ یہ دونوں جماعتیں ہیں بھی یا نہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ کیا کوئی نئی پارٹی بنی ہے؟ جواب ابھی نہیں بنی۔ تو انہوں نے کہا کہ جب بنے گی تو دیکھی جائے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ جو بھی پارٹی بنے اچھی بات ہے۔ لیکن پہلے بن تو جائے۔ صورتحال دیکھ کر مجھے گانا یاد آ گیا کہ کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمہارا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کنفیوژن ہے اس لئے پہلے معاملہ کلیئر ہونے دیں کیوں کہ کوئی رہنماء کہہ رہا ہے کہ ایم کیو ایم رہے گی کوئی کہہ رہا ہے کہ ایم کیو ایم نہیں رہے گی۔

loading...