اشاعت کے باوقار 30 سال

ارباز خان اور ملائکہ ایک بار پھر قریب آ گئے

ارباز خان اور ملائکہ ایک بار پھر قریب آ گئے

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ اور ارباز طلاق کے بعد ایک بار پھر قریب آ گئے۔ معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بہت سی تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پربیٹے کو مبادکیاد دی۔ بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر ملائکہ اور ارباز ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں نے مل کر اس موقع کو خاص بنانے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ ملائکہ اور ارباز کے درمیان طلاق واقع ہو چکی ہے لیکن اس کے بادجود دونوں نے اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر بیٹے ارہان کی سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔

loading...