اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ رابطہ کمیٹی سے ناراض

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ رابطہ کمیٹی سے ناراض

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ناراض ہو گئے ہیں جبکہ نسرین جلیل، وسیم اختر اور کامران ٹیسوری انہیں منانے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے مگر انہوں نے رہنماﺅں سے ملنے کا انکار کر دیا، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے اہم اعلان کرنے کے لئے 9 بجے پریس کانفرنس بھی طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے نالاں ہو گئے ہیں، انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملنے سے بھی انکار کردیا ۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مجھے ڈرامے کرنا نہیں آتے اور میں 9بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان کروں گا۔ اس حوالے سے کامران ٹیسوری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار نے آج رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، ہم اجلاس میں ان کا انتظار کرتے رہے مگر وہ نہیں آئے۔ محسوس ہو رہا ہے کہ فاروق ستار ہم سے ناراض ہو گئے ہیں کیوں کہ وہ ہم سے مل رہے ہیں اور نہ ہی ہمارا فون اٹینڈ کر رہے ہیں، اس لئے ہم لوگ انہیں منانے کے لئے ان کے گھر پر آئے ہیں۔

loading...