اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستانی چیک پوسٹوں پر افغانستان سے فائرنگ

پاکستانی چیک پوسٹوں پر افغانستان سے فائرنگ

راولپنڈی: وادی راجگال میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر افغانستان سے فائرنگ کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ میں وادی راجگال میں پاکستان کی نئی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمد الیاس شہید ہو گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہوئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک 4 زخمی ہوئے۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہل کاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی آرمی چیف نے کہا کہ امن کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ڈی آئی جی حامد شکیل سمیت دیگر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

loading...