اشاعت کے باوقار 30 سال

ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی پر دباؤ ڈالا گیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی پر دباؤ ڈالا گیا

اسلام آباد: ایم کیو ایم لندن کے راہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ مائنس کرنے والے خود زیرو رہ گئے ،اگر مائنس ون کامیاب ہوتا تو آج ان کو اتحاد نہ کرنا پڑتا۔ بدھ کے روز ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے اتحاد کے رد عمل میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے اپنے رد عمل میں کہا کہ گزشتہ روز جو کچھ ہوا ہمارے لئے سرپرائز نہیں ہے ۔دونوں جماعتوں پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ لفظ مہاجر اور ایم کیو ایم ختم کریں ،دونوں جماعتوں نے دباؤ میں آخر یہ فیصلہ کی اہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے مائنس ون کرنے والے خود زیرو رہ گئے ،اگر مائنس ون کامیاب ہوتا تو دونوں کو اتحاد نہ کرنا پڑتا،تاریخ فیصلہ کریگی کہ نیاتجربہ بھی ناکام ہوگا۔

loading...