اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

تبلیغی اجتماع کے لئے جانی والی بس نہر میں گر گئی

تبلیغی اجتماع کے لئے جانی والی بس نہر میں گر گئی

چکوال: کوہاٹ سے لاہور جانے والی بس تلہ گنگ کے قریب نہر کے پل کے نیچے گر گئی 20 افراد جاں بحق، 40 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہاٹ سے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے جانے والی بس تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل سے نیچے گر گئی، بس میں تبلیغی جماعت 60 سے زائد افراد سوار تھے حادثے میں بس میں سوار 20 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو تلہ گنگ اور چکوال کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی کئی افراد کی حالت نازک ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

loading...