اشاعت کے باوقار 30 سال

سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی میں رکاوٹ

سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی میں رکاوٹ

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور 2010 میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار سلمان بٹ اس وقت قومی ٹیم میں واپسی کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں اور گزشتہ سال قائد اعظم ٹرافی میں ان کی پرفارمنس بھی بہترین رہی تھی تاہم اس سال پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں ان کی بدترین پرفارمنس نے قومی ٹیم میں ان کی واپسی کے امکانات کو شدید زک پہنچائی ہے۔ حالیہ سیزن میں سلمان بٹ نے اب تک واپڈ ا کے لیے 7 میچز کی 13 اننگز میں محض20.31 کی اوسط سے 264 رنز سکور کیے ہیں جن میں 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے اگرچہ رواں سیزن میں 234 رنز سکور کیے تاہم ان کی اوسط سلمان بٹ سے زیادہ (21.36) رہی۔

loading...