اشاعت کے باوقار 30 سال

مریم نواز اپنے والد کی جڑوں میں بیٹھ گئی

مریم نواز اپنے والد کی جڑوں میں بیٹھ گئی

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے اور نواز شریف کی تمام تر تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہے جو کام اپوزیشن نہیں کر سکی وہ مریم نواز نے کر دکھایا ان خیالات کا اظہار بد ھ کے روز شیخ رشید نے پالیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ نواز شریف کی منشاء سے ہوا کیونکہ وہ خود ایسا ہی چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیا ر کیا جائے اب نواز شریف کا خاندان سیاست سے صاف ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی جڑوں میں ایسے بیٹھی ہے کہ جو کام آپوزیشن نہیں کرسکی وہ کام مریم نواز نے کر دکھایا نواز شریف کی تمام تر تباہی اور بربادی کی ذمہ دار مریم نواز ہے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 دسمبر سے پہلے ماڈل ٹاؤن سمیت بہت سے فیصلے واضح ہو جائیں گے۔

loading...