اشاعت کے باوقار 30 سال

میاں صاحب فکر نہ کریں یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا

میاں صاحب فکر نہ کریں یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اپنے والد نواز شریف کو احتساب عدالت میں دلاسہ دیتے ہوئے کہتی رہی کہ ’’میاں صاحب فکر نہ کریں یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا‘‘بدھ کے روز جب سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے مایوسی کی حالت میں گفتگو کر رہے تھے تو اس وقت نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب فکر نہ کریں یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا کیونکہ اس سے پہلے بھی آپ مشکل ترین وقتوں سے گزر چکے ہیں جس پر نواز شریف نے جواب میں کہا کہ فکر کی بات نہیں ہم عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں گے۔

loading...