اشاعت کے باوقار 30 سال

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کرختم ہو جائے گی جب کہ دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بھی پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویڑن میں دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ جب کہ پشاور اور سکھر ڈویڑن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم اور دھند کی موجودہ صورت حال برقرار رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا جب کہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ گلگت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

loading...