اشاعت کے باوقار 30 سال

جامشورو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام

جامشورو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام

جامشورو: مہران یونیورسٹی کی باؤنڈری وال کے قریب سے برآمد 5 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیے گئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامشورو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مہران انجینرنگ یونیورسٹی کی دیوار کے قریب سے برآمد 5 بموں کو ناکارہ بنا دیا، جب کہ بم برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
5 مشکوک بیگس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز فورا پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر یونیورسٹی جانے والی بسوں کو متبادل راستوں پر ڈال کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت سے سات کلو وزنی تمام بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔
پولیس کے مطابق پانچوں بموں کو مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کی باؤنڈی وال کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس کا مقصد تباہی پھیلانا اور جامعات کے طلبہ کو لانے والے پوائنٹس کو نقصان پہنچانا تھا۔

loading...