اشاعت کے باوقار 30 سال

بغیر جھنڈے والے پانچ سو روپے کے نوٹ بھی اصلی ہیں

بغیر جھنڈے والے پانچ سو روپے کے نوٹ بھی اصلی ہیں

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر جھنڈے کے نشان والے 500 روپے کے نوٹ اصلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ نوٹ قابل استعمال ہیں۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2006ء سے 2009ء تک 500 روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ بغیر جھنڈے کے جاری کئے گئے تھے تاہم جنوری 2010ء کے بعد ان نوٹوں کے سیکیورٹی فیچرز بڑھاتے ہوئے ان میں جھنڈے کا نشان بنایا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جھنڈے کے نشان والے نوٹ جاری ہوئے تو پہلے سے جاری کئے گئے نوٹ منسوخ نہیں کئے گئے تھے اس لئے یہ آج بھی قابل استعمال ہیں اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

loading...