اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی اس لیے بدلا لیا جا رہا ہے

ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی اس لیے بدلا لیا جا رہا ہے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی اس لیے بدلا لیا جا رہا ہے، قانون اور انصاف شرمندہ ہیں۔ نواز شریف کا اثاثہ بیٹے کی تنخواہ ہے یہ انصاف کی تضحیک ہے، منگل کے روز اپنے ٹویٹر پیغٖام میں مریم نواز نے کہا کہ یہ وہی مریم نواز ہے جس کا نام سپریم کورٹ کے پہلے فیصلے میں تھا میں نہیں، بدانصافی کے خلاف آواز اٹھائی اس لیے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مظلوم نواز شریف تھیں مظلوم قانون و انصاف ہے، یہ فیصلہ دباؤ میں ہی لیا جا سکتا ہے، قانون و انصاف شرمندہ ہیں، افسوس نواز شریف سے انتقام کے لئے اداروں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا گیا، انہوں نے کہا کہ اقلیت اکثریت کو بدنام کر رہی ہے، دوسری صورت میں انصاف کی بدلی شکل ناقابل قبول ہے۔

loading...