اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

رائل اردن فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

رائل اردن فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: رائل اردن فضائیہ کے ایک وفد نے کمانڈر رائل اردن ائیر فورس، میجر جنرل (پائلٹ) یوسف احمدالہنیتی کی سربراہی میں آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں کمانڈر رائل اردن فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔ کمانڈر رائل اردن فضائیہ نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا اور پاک فضائیہ کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین موجودہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ائیر چیف نے رائل اردن فضائیہ کو ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔ کمانڈررائل اردن فضائیہ کو ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔ رائل اردن فضائیہ کا وفدپاک فضائیہ کی دعوت پر پاکستان کے چار روزہ دورے پر آیا ہوا ہے۔ اس دوران وفد پاک فضائیہ کے مختلف ائیر بیسز اور تنصیبات کا معائنہ کرے گا۔

loading...