اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

کمانڈر 10 کور کی پاکستان اسٹریٹ چلڈرن ٹیم سے ملاقات

کمانڈر 10 کور کی پاکستان اسٹریٹ چلڈرن ٹیم سے ملاقات

راولپنڈی: پاکستان اسٹریٹ چلڈرن ٹیم نے 12 ویں اوپن آل رشیا فٹبال مقابلے میں فتح حاصل کر لی چلڈرن ٹیم نے روس میں ہونے والے چلڈرن فتبال کپ 2018 کے لئے کوالیفائی کر لیا ٹیم نے بھارت اور روس سمیت تمام ٹیموں کو شکست دی کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر 10 کور سے پاکستان اسٹریٹ چلڈرن ٹیم میرپور نے ملاقات کی۔ اسٹریٹ چلڈرن گیم نے 12 ویں اوپن آل رشیا فٹ بال مقابلے میں فتح حاصل کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ پاکستانی ٹیم کی فتح اور اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کلب میں شمولیت اہم کامیابی ہے۔ چلڈرن ٹیم نے بھارت روس سمیت تمام ٹیموں کو شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے روس میں ہونے والے چلڈرن فٹبال کپ 2018 کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

loading...