اشاعت کے باوقار 30 سال

نواز شریف سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات

نواز شریف سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کے روز پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نواز شریف سے وزیر اعظم نے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں نئی حلقہ بندیوں اور آئینی ترمیم کے معاملات پر بات چیت کی گئی ملاقات میں پارٹی امور، عوامی رابطہ مہم اور احتساب عدالت میں ہونے والی سماعت پر بھی مشاورت کی گئی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم کو دیگر پارٹیوں کے ساتھ حلقہ بندیوں کے حوالے سے معاملات اور جاری رابطوں سمیت حکومتی امور پر بریف کیا قبل ازیں نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے جو قانونی نکات ہیں پر آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

loading...