اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

گلف اسٹیل مل فروخت کرنے کا دعویٰ جھوٹا

گلف اسٹیل مل فروخت کرنے کا دعویٰ جھوٹا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے شریف خاندان کے خلاف دبئی ،سعودی عرب اور لندن کی حکومتوں سے مزید دستا ویزات حاصل کر لیے جس میں دبئی حکومت نے شریف خاندان کے گلف اسٹیل مل فروخت کرنے کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دے دیا ہے ۔نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کی ٹیم نے دبئی، سعودی عرب اور لندن سے شریف خاندان کے خلاف مزید تصدیق شدہ دستاویزات حاصل کر لیں جن میں یو اے ای حکومت نے گلف اسٹیل فروخت کرنے کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دے دیا۔ دبئی حکومت کے پاس گلف اسٹیل کی فروخت اور سرمایے کی منتقلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور حکام نے اس دعویٰ کو جھوٹا قرار دے دیا۔ دستاویزات کے مطابق سعودی حکومت نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ منتقل کرنے اور شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کر دی ہے اور سعودی حکومت نے آئندہ بھی اپنا تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ نیب کی ٹیم نے برطانوی حکام سے لندن میں موجود شریف خاندان کے اپارٹمنٹس کی دستاویزات بھی حاصل کر لی ہیں جن میں مریم نواز کے بینیفشل اونر ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

loading...