اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

شریف برادران اڈیالہ جیل میں دکھائی دے رہے ہیں

شریف برادران اڈیالہ جیل میں دکھائی دے رہے ہیں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جھوٹ کا پلندہ زیادہ دیر نہیں چلے گا، شریف برادران اڈیالہ جیل میں دکھائی دے رہے ہیں، عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے وقت پر ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، حلقہ بندیاں پرانی لسٹوں پر بھی ہو سکتی ہیں، کوئی جماعت نہیں چاہتی کہ انتخابات میں تاخیر ہو۔ انہوں نے کہا کہ پوری ن لیگ شریف خاندان کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن والے افواہیں پھیلا رہے ہیں، جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں، میڈیا نے عوام کو شعور دیا شریف برادران چاہے بھی تو نکل نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا پلندہ زیادہ دیر نہیں چلے گا، شریف برادران اڈیالہ جیل میں نظر آتے ہیں۔

loading...