اشاعت کے باوقار 30 سال

آصف علی زرداری نواز شریف کو کندھا نہیں دیں گے

آصف علی زرداری نواز شریف کو کندھا نہیں دیں گے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نوا زشریف کو کندھا نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے لوگوں پر ہی کرپشن کے مقدمات ہیں ان لوگوں کے حوالے سے تحریک انصاف کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے آصف علی زرداری کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ آصف زرداری نواز شریف کو کندھا نہیں دیں گے، ڈان لیکس کی رپورٹ بھی منظر عام پر آنی چاہئے اور جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔

loading...