اشاعت کے باوقار 30 سال

فواد عالم پر پی سی بی ایک بار پھر مہربان ہو گیا

فواد عالم پر پی سی بی ایک بار پھر مہربان ہو گیا

لاہور : ماضی میں نظر انداز قومی کرکٹر فواد عالم پر پی سی بی ایک بار پھر مہربان ہو گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے میڈیا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے قومی سلیکشن کمیٹی پر تنقید ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی ذاتی مداخلت کے بعد فواد عالم کو طلب کیا گیا ہے جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر کوچز نیٹ پر ان کی صلاحیتوں کو پرکھیں گے۔ فواد عالم پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں اوپنر کی حیثیت سے سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے، اگر مکی آرتھر نے گرین سگنل دے دیا تو وہ بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں شیڈول ایک تقریب کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ فواد عالم سمیت کسی بھی کھلاڑی سے نا انصافی نہیں کی جائے گی، انھیں جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا تاثر غلط ہے، انھیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلا رہے ہیں تاہم چیف سلیکٹر کاکہنا تھا کہ ایک روزہ اور ٹوئنٹی20 طرز کی کرکٹ میں ٹیم سیٹ ہے، البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

loading...