اشاعت کے باوقار 30 سال

جرمنی میں دنیا کی بلند ترین ونڈ ٹربائن

جرمنی میں دنیا کی بلند ترین ونڈ ٹربائن

برلن: جرمنی میں دنیا کی بلند ترین ہوائی (وِنڈ) ٹربائن کا افتتاح کر دیا گیا ہے جسے جرمنی کی کمپنی میکس بویگل نے تیار کیا ہے۔ تین بلیڈوں والی اس ٹربائن کی زمین سے بلندی 178 میٹر (584 فٹ) ہے لیکن اگر فرش سے پنکھڑی کے کنارے تک کو ناپا جائے تو یہ بلندی 264 میٹر تک ہے جو 866 فٹ کے لگ بھگ ہے۔ یہ ٹربائن گیلڈروف کے علاقے میں لگائی گئی ہیں۔ ابتدائی منصوبے کے تحت ایسی چار ونڈ ٹربائن کا ایک فارم قائم کیا جا رہا ہے، تمام ٹربائن میں 3.4 میگا واٹ جی ای جنریٹر لگائے گئے ہیں۔ اس ٹربائن کی خاص بات اس میں واٹر بیٹری ہے جو پنکھڑیوں کو اس وقت زیرِ گردش رکھتی ہیں جب پنکھڑیوں کا گھماؤ سست ہو جاتا ہے یا وہ مکمل طور پر تھم جاتی ہیں۔ اکثر تیز ہواؤں کی وجہ سے ٹربائن کو روکنا بھی پڑ جاتا ہے۔

loading...