اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

شرجیل میمن نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کر دیا

شرجیل میمن نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کر دیا

کراچی: سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنی گرفتاری کو احتساب عدالت میں چیلنج کر دیا۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت کے لیے کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ شرجیل میمن نے احتساب عدالت میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کر دیا۔ ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی گرفتاری کو غیر قانونی اور حبس بے جا قرار دیا جائے کیونکہ 23 اکتوبر کو اس کی گرفتاری کے لیے کوئی وارنٹ جاری نہیں ہوا تھا۔ ملزم کے وکیل عامر رضا نقوی نے کہا کہ نیب نے شرجیل میمن و دیگر ملزمان کی گرفتاری ظاہر کرنے میں عدالت کو گمراہ کیا اور جھوٹ بولا گیا کہ ملزمان کو پاسپورٹ آفس سے گرفتار کیا گیا حالانکہ گرفتاریاں عدالتی حدود سے ہوئیں۔ شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم سے متعلق بھی غلط بیانی کی جس پر اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اور نیب کے بیان کی رو سے دیگر ملزمان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، جب کہ ملزمان کو جیل میں بی کلاس کی سہولت دی جائے۔ دوسری جانب سے نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس میں نا قابل ضمانت وارنٹ جاری ہو چکے تھے اور عبوری ضمانت ملنے پر وارنٹ عارضی طور پر معطل ہوا تھا جو ضمانت کی مدت ختم ہونے پر دوبارہ بحال ہو گیا۔

loading...