اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

اتر پردیش کے ہسپتال میں 48 گھنٹے کے دوران 30 بچے ہلاک

اتر پردیش کے ہسپتال میں 48 گھنٹے کے دوران 30 بچے ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے سرکاری اسپتال میں 48 گھنٹے میں 30 نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔ دو ماہ پہلے بھی اسی اسپتال میں ایک سو پانچ افراد ادویات نہ ملنے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں سرکاری اسپتال نوزائیدہ بچوں کے لئے موت کا پیغام بر بن گیا، 48 گھنٹے میں 30 نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے۔ بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شری واستوو کا کہنا ہے کہ پندرہ بچے نرسری میں جب کہ پندرہ بچے آئی سی یو میں ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ بچوں کی ہلاکت دماغی امراض کے باعث جب کہ دیگر بچوں کی ہلاکت مختلف امراض کی وجہ سے ہوئی۔ دو ماہ پہلے گورکھ پور کے اسی اسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں سمیت ایک سو پانچ ہلاکتیں ہوئی تھیں، جس سے علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

loading...