اشاعت کے باوقار 30 سال

شریف اشرافیہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے

شریف اشرافیہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ غریب رْل گئے، خادم اعلی کی نام نہاد گڈ گورننس کا پول کھل گیا ہے، شریف اشرافیہ کی لوٹ مار کی مزید معلومات سامنے آئیں گی، شریف اشرافیہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اتوار کے روز اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے، آج بیس ،بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، ملک غریب اور شریف خاندان اور ان کے چیلے امیر ہو رہے ہیں، حکمران خود کمیشن کھانے میں لگے ہوئے ہیں، نواز حکومت نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب رْل گئے، خادم اعلی کی نام نہاد گڈ گورننس کا پول کھل گیا ہے، لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کو دوائی اور جگہ نہیں ملتی، شریف اشرافیہ کی لوٹ مار کی مزید معلومات سامنے آئیں گی، شریف اشرافیہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

loading...