اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں

کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں

لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے کہا ہے کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین فرنچائز کے معاملے کو میڈیا میں رائی کا پہاڑ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ اب میرے بھائی نے بھی فرنچائز نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے انضمام الحق نے واضح کیا کہ میں بورڈ کا ملازم نہیں صرف کنسلٹنٹ ہوں، میرا معاہدہ مجھے ٹیم خریدنے سے نہیں روک سکتا تھا، البتہ انہوں نے واضح کیا کہ میں لاہور قلندر کی سلیکشن میں نہیں بیٹھوں گا اور نہ ڈرافٹ کے دوران سلیکشن پینل کا حصہ ہوں گا۔ ٹی ٹین کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ ماہ 21 سے 24 دسمبر تک متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہو گا جس میں نامور موجودہ اور سابق کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے واضح رہے کہ انضمام الحق کو بورڈ نے لاہور قلندرز کا مینٹور بننے کی مشروط طور پر اجازت دے دی تھی اورجب تک وہ لاہور قلندرز کے مینٹور رہیں گے اس وقت تک وہ چیف سلیکٹر کی تنخواہ نہیں لیں گے۔

loading...