اشاعت کے باوقار 30 سال

وزیر اعظم مودی ایک نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں

وزیر اعظم مودی ایک نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ آئین ہند کی دفعہ 370، جو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے کی ضمانت دیتا ہے، جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ قوم کی طرف سے کیا گیا ایک وعدہ اور عزم ہے، لہذا اس کا احترام کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بھاری منڈیٹ حاصل ہے اور وہ جموں کشمیر کی روایت بدل کر تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی تقریب سے خطاب میں محبوبہ مفتی نے پارٹی کا یہ دیرینہ مطالبہ بھی دہرایا کہ جموں کشمیر کے آر پار تمام روایتی راستوں سے مسافروں کی آوا جاہی اور تجارت کا عمل دوبارہ بحال کیا جانا چاہئے۔ محبوبہ مفتی نے بھارت کی طرف سے سابق آئی بی چیف دنیشور شرما کی کشمیر کیلئے مذاکرات کار کی حیثیت سے تقرری کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بھارت نے بالآخر مصالحت کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ جب وزیر اعظم(نریندر مودی) نے یوم آزادی کے موقعے پر خطاب کیا، تو پیغام واضح تھا کہ وہ مصالحت اور مفاہمت کا ایک عمل شروع کرنا چاہتے ہیں، جوکہ بھارتی سرکار کی کشمیر پالیسی کی اہم بنیاد ہے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہامیں جانتی تھی کہ وہ (بھارت) اگست سے کسی با اعتبار چہرے کی تلاش میں تھے، اس مذاکرات کار کی تقرری ایک ریٹائرڈ آفیسر جنہیں ہم اچھی طرح جانتے ہیں، مصالحتی عمل کا حصہ ہیں، یہ آگے کی طرف ایک انتہائی اہم قدم ہے۔ بھارت اور پاکستان کو اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا سیکھنا ہو گا اور دونوں ممالک کو پرامن طریقے اور مصالحت کے عمل سے اپنے تمام مسائل حل کرنے چاہئیں۔

loading...