اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

ماروی میمن کا اسحاق ڈار کی تیمارداری کے لئے لندن جانے کا فیصلہ

ماروی میمن کا اسحاق ڈار کی تیمارداری کے لئے لندن جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر مملکت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن اپنے قریبی دوست اور اتالیق اسحاق ڈار کو ملنے کے لئے اگلے دنوں میں لندن روانہ ہو رہی ہیں ماروی میمن کا لندن یاترا کا مقصد اسحاق ڈار کی تیمارداری اور مشکل وقت میں ساتھ دینے کے عہد کو دہرانا ہے ۔ ماروی میمن اور اسحاق ڈار کے مابین قربت کے چرچے پہلے ہی میڈیا کی زینت بن چکے ہیں ۔ اسحاق ڈار دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں۔ کمزور دل اسحاق ڈار کی ہمت بندھانے کے لئے ماروی میمن جلد لندن روانہ ہو جائیں گی اور لندن میں ماروی میمن اسحاق ڈار کے ہاں رہائش رکھے گی ۔ بی آئی ایس پی ذرائع نے بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ ماروی میمن کا یہ دورہ خفیہ ہو ۔ میڈیا رپو رٹ میں یہ بھی آیاہے کہ ماروی میمن اور اسحاق ڈار نے خفیہ شادی رچا رکھی ہے ۔

loading...