اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن میں صرف 5 دن باقی

الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن میں صرف 5 دن باقی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین میں حلقہ بندیوں کے لئے ترمیم نہ کرنے کے حوالے سے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے پانچ دن باقی رہ گئے ۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا تھا کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرنا آئینی طور پر لازم ہو گیا ہے اور اگر پارلیمنٹ 10نومبر تک آئینی ترمیم منظور نہیں کرتی تو اس کے بعد عام انتخابات کرانا ناممکن ہو جائے گا۔الیکشن کمیشن کے یہ واضح کرنے کے بعد حکومت میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے بالخصوص جنوبی پنجاب کے دو ایم این ایز کی سیٹیں کم کرنے کے حوالے سے اضطراب میں مبتلاء ہے اور خدشہ ہے کہ جنوبی پنجاب کی سیٹیں بڑھانا تو دور کی بات کم کرنا آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے لئے نیک شگون نہیں ہو گا ۔

loading...