اشاعت کے باوقار 30 سال

نیب کے 21 ممالک کو لکھے گئے خطوط کے مثبت جوابات

نیب کے 21 ممالک کو لکھے گئے خطوط کے مثبت جوابات

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت درجنوں سیاسی رہنماؤں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق مختلف ممالک کو لکھے گئے خطوط کے مثبت جواب آنا شروع ہو گئے ہیں ، دبئی ، سعودی عرب و دیگر ممالک تفصیلات فراہم کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے قانونی معاونت کے لئے متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، قطر ، برطانیہ سمیت 21 ممالک کو خطوط لکھے تھے جس کے باعث تمام ممالک سے جواب آنا شروع ہو چکے ہیں اور بیشتر ممالک نے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔گلف سٹیل مل اور ایف زیڈ ای کمپنی کی معلومات دینے کے لئے دبئی نے آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ دوسری جانب العزیزیہ سٹیل مل کا ریکارڈ سعودی عرب نے بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔برطانوی حکام نے لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کے حوالے سے نیب کے خطوط میں لکھی معلومات کو ناکافی قرار دیا اور مزید تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔برطانوی حکام کا مؤقف ہے کہ اگر نیب مطلوبہ معلومات کے لئے ٹھوس وجوہات بتانے میں کامیاب ہو گیا تو اس کے ساتھ اہم معلومات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے برطانوی اعتراضات کو دور کرنے کے لئے انتہائی مفصل جواب تیار کر لیا ہے جو جلد برطانیہ کا دورہ کرنے والی نیب ٹیم ساتھ لے جائے گی اور جواب ملنے کے بعد شریف خاندان کے خلاف ایک ضمنی ریفرنس تیار کیے جانے کا امکان ہے ۔

loading...