اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے

کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے

لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے مستقبل میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے ، زراعت اور معیشت کی ترقی کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں فریقین کو کھلے ذہن اور بڑے دل کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنا ہو گا ،منصوبے پر پائے جانے والے تحفظات بارے قوم کو اصل حقائق سے آگاہی کے لئے اس شعبے کے ماہرین کا بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں صوبوں کو برابر کی نمائندگی دی جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے آبی ذخیرے کی تعمیر نہ ہونے سے ہم ہر سال اربوں روپے کا پانی سمندر میں پھینک کر ضائع کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا ہم پر ہنستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کے فقدان کی وجہ سے اب تک اقتدار میں آنے والی حکومتوں نے کالا باغ ڈیم منصوبے کی طرف پیش رفت نہیں کی جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے مختلف منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں لیکن بڑھتی ہوئی آبادی اور مستقبل کی ضروریات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے اور اس کے لئے کالا باغ ڈیم ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس منصوبے پر پائے جانے والے تحفظات بارے اصل حقائق سے آگاہی چاہتی ہے۔ مطالبہ ہے کہ اس شعبے کے ماہرین کا بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں صوبوں کو برابر کی نمائندگی دی جائے اور ان کی رپورٹ کو پوری قوم کے سامنے لایا جائے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ملک میں دن بدن پانی کی صورت حال انتہائی گھمبیر ہوتی جا رہی ہے جب کہ حکمران اس معاملے کو یکسر نظر انداز کئے ہوئے ہیں جس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔

loading...