اشاعت کے باوقار 30 سال

ویرات کوہلی تلکا رتنے دلشان سے آگے نکل گئے

ویرات کوہلی تلکا رتنے دلشان سے آگے نکل گئے

راجکوٹ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر سابق سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس طرح ان کے رنزوں کہیں ی تعداد 1943 ہوگئی ہے جس میں 18 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تلکارنتے دلشان نے 1889 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کلم 2140 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

loading...