اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

عمر اکمل کی شاندار سنچری

عمر اکمل کی شاندار سنچری

لاہور: قومی ٹیم کے واپسی کے خواہاں مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے قائد اعظم ٹرافی میں شاندار سنچری سکور کر ڈالی۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں یونائیٹڈ بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 178 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، حبیب بینک کی ٹیم جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 125 ہی بنا سکی اور یوں یونائیٹڈ بینک کو 53 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ،دوسری اننگز میں بھی یونائیٹڈ بینک کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی جب عمر اکمل نے حماد اعظم کے ساتھ مل کر ٹیم کو 309 رنز بنانے میں مدد دی ، اس دوران عمر اکمل نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی 12ویں سنچری بھی مکمل کی ، وہ محض 114 گیندوں پر 20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،27 سالہ ٹیسٹ کرکٹر اب تک 83 فرسٹ کلاس میچز میں 43.92 کی اوسط سے 5798 رنز سکور کر چکے ہیں جن میں 12 سنچریاں اور 34 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

loading...