اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

فلم ’’ورنہ‘‘ کی تشہیری مہم تعلیمی اداروں میں جاری

فلم ’’ورنہ‘‘ کی تشہیری مہم تعلیمی اداروں میں جاری

کراچی: ہدایت کار شعیب منصور کی نئی فلم ورنہ کی تشہیری مہم آجکل کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں میں جاری ہے، فلم کی ایڈوانس بکنگ کا بھی آن لائن آغاز کر دیا گیا ہے جس میں شائقین کی خاصی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ماہرہ خان اور ہارون شاہد مسلسل مصروف ہیں۔ دونوں فن کاروں نے اب تک کئی اداروں میں جا کر فلم کے بارے میں طالب علموں کو آگاہی دی۔ اس موقع پر ہارون شاہد نے فلم کے گیتوں کو گا کر سماں باندھ دیا ،اکثر مقامات پر ماہرہ خان نے اپنے فینز کی فرمائش پر فلم کے ڈائیلاگز سنائے اور فلم کے گیتوں میں ہارون شاہد کا ساتھ بھی دیا جب کہ ماہرہ خان کو دیکھتے ہی طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی۔ شاپنگ مالز اور یوتھ فیسٹیولز کی تقریبات میں بھی ماہرہ اور ہارون فلم کی تشہیری مہم کے لئے سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ ان فن کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مظلوم عورتوں کی کہانی پر مبنی معاشرتی فلم ہے جس کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہی دینا ضروری ہے ہم ملک میں عمدہ اور معیاری فلموں کی حوصلہ افزائی چاہتے ہیں جس کے ہمیں اچھے نتائج مل رہے ہیں۔

loading...