اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

فخر زمان کو بطور ٹیسٹ اوپنر تیار کرنے کی تجویز

فخر زمان کو بطور ٹیسٹ اوپنر تیار کرنے کی تجویز

لاہور: سابق کپتان رمیز راجہ نے چیمپیئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان کو بطور ٹیسٹ اوپنر تیار کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ ایک انٹرویو کے دوران سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلوی کپتان ڈیوڈ وارنر اور بھارتی اوپنر شیکھر دھون جارحانہ بیٹنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے حریف ٹیم میچ کے آغاز میں ہی دباﺅ میں آ جاتی ہے، فخرزمان کو بھی بطور ٹیسٹ اوپنر تیار کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ بھی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہیں اور اگر وہ ردھم میں ہوں تو بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں، تکنیک پر تھوڑا کام کر لیا جائے تو پاکستان کا یہ تجربہ کامیاب اور ٹیسٹ کرکٹ میں اوپننگ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق اپنی مستقل مزاجی کی وجہ سے کریز پر زیادہ دیر قیام کر کے حریف ٹیم کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کر دیتے تھے لیکن قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز مسائل کا شکار نظر آتے ہیں، اظہر علی اور اسد شفیق کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے سے بھی ٹیم تھوڑا اپ سیٹ ہوئی،بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں فارم کا مسئلہ حل اور بہتری کے لئے تھوڑا کام کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے مستقبل کی پلاننگ کرنا ہو گی۔
رمیز راجہ نے کہاکہ ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں کی کارکردگی میں وہی جارحانہ پن نظر آنے لگا ہے جو جدید کرکٹ کی ضرورت سمجھا جاتا ہے، لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں درست کمبی نیشن کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہو گی۔

loading...