اشاعت کے باوقار 30 سال

شدید دھند، موٹروے بند، پرواز اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر

شدید دھند، موٹروے بند، پرواز اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے اسموگ اور دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ کم ہو جانے کی وجہ سے موٹروے کئی مقامات پر بند، پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا۔اسموگ پر قابو پانے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت فصلوں، ٹائروں اور کوڑے کو آگ لگانے پر پابندی ہو گی۔ قومی شاہراہ پر لاہور سے بہاولپور تک حد نگاہ صفر سے 20 میٹر تک رہ گئی، اکاڑہ سے میاں چنوں اور ملتان سے بہاول نگر سمیت کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، ادھر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، گوجرہ تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ترجمان مو ٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر اوکاڑہ سے میاں چنوں تک دھند اور اسموگ کے باعث حد نگاہ 40 سے 60 میٹر تک ہے جبکہ موٹروے پر شدید دھند ہے، موٹروے ایم تھری اور ایم فورکو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق خانیوال، ملتان موٹروے، بابو صابو سے کوٹ مومن اور سیال موڑ تک موٹر وے بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو اسموگ و دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑیوں پر فوگ لائٹوں کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

loading...