اشاعت کے باوقار 30 سال

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ 6 روزہ دورے کے بعد پی آئی اے کی پرواز 758 سے لاہور پہنچے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں قیام کے دوران بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اس کے علاوہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملے اور مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کے اہم اجلاس میں بھی شریک ہوئے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔شہباز شریف نے لندن قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں اور ن لیگ رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کی۔

loading...