اشاعت کے باوقار 30 سال

اینٹی کرپشن کمیٹی نے شاہی خاندان پر ہاتھ ڈال دیا

اینٹی کرپشن کمیٹی نے شاہی خاندان پر ہاتھ ڈال دیا

ریاض: سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے 11 شہزادوں، چار موجودہ اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ امیر البحر سمیت کئی افراد کو برطرف کر کے ان کی جگہ عہدوں پر نئے لوگوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے بعد سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار موجودہ اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کر لیا ہے۔

loading...