اشاعت کے باوقار 30 سال

نیوز لیکس معاملے میں کسی بھی مرحلے میں مریم نواز کا نام نہیں

نیوز لیکس معاملے میں کسی بھی مرحلے میں مریم نواز کا نام نہیں

ٹیکسلا: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس ایشو میں مریم نواز کو کلین چٹ دے دی۔ انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس معاملے میں کسی بھی مرحلے میں مریم نواز کا نام نہیں آیا، ڈان لیکس ایشو کی رپورٹ کو پبلک ہونا چاہیے۔ ٹیکسلا میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے ملاقات اور بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں حوصلے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن باقاعدہ شیڈول اور حکمت عملی کے تحت انتخابی میدان میں اترے گی۔ ن لیگ نے ابھی تک انتخابات کی تیاری شروع نہیں کی۔ وہ آئندہ الیکشن آزاد میڈیا کے نعرے کے ساتھ لڑیں گے۔ چوہدری نثار نے ایک سوال پر کہا کہ نیوز لیکس معاملے میں کسی بھی مرحلے میں مریم نواز کا نام نہیں آیا۔ بطور وزیر داخلہ بھی کہا تھا کہ ڈان لیکس ایشو کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بعد آئینی ترمیم لانا تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔ جلد آئینی ترمیم آنی چاہیے تا کہ نئی حلقہ بندیاں کی جا سکیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے وزیر اعظم کو کوئی خط نہیں لکھا۔ ایسی خبریں ضرور آئی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ سامنے آنے والی ہر خبر سچی ہو۔ میری پارٹی چھوڑنے سے متعلق بھی خبریں دی گئی تھیں۔ ہر کوئی چوکا چھکا مارنے پر لگا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ حکومت میں نہیں تو حکومت پر تنقید کروں۔ جس جماعت کی حکومت ہے میں اس کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔ کس وزیر کی کارکردگی کیسی رہی اس پر بات کرنا مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو دھکیل کر افغانستان واپس نہیں بھیجا گیا کوشش میں ضرور ہیں اور مہاجرین کو باعزت ان کے ملک واپس بھیجا جائے اپنے دورے حکومت میں 33 ہزار سے زائد پاسپورٹ کو منسوخ کئے۔

loading...