اشاعت کے باوقار 30 سال

کرنل جونیئر افسر کی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے پکڑا گیا

کرنل جونیئر افسر کی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے پکڑا گیا

نئی دہلی: بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل کو خفیہ اطلاع پر جونئیر افسر کی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملٹری پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کے حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل کے گھر چھاپہ مارا تو وہاں اس کا سینیر افسر اور حاضر سروس کرنل موجود تھا جو کہ بطور چیف انجنئیر کے عہدے پر کام کر رہا تھا۔ چھاپہ رات کے تین بجے مارا گیا۔ چھاپہ مارنے پر ملٹری پولیس کے اہلکار یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ کرنل اپنے جونئیر افسر کی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا ہے۔ تاہم ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا۔ تصدیق کے لیے مذکورہ کرنل اور خاتون کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیجا گیا جہاں رپورٹس میں دونوں کے مابین جسمانی تعلقات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

loading...