اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

شاہ رخ خان نے دھوم 4 پر خاموشی توڑ دی

شاہ رخ خان نے دھوم 4 پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم دھوم کے چوتھے سیکوئل کے حوالے سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے خاموشی توڑ دی۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز دھوم کے تینوں سیکوئل نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، تینوں سیکوئل میں انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے مداحوں کو محظوظ کیا اور اب چوتھے سیکوئل کا اسکرپٹ بھی فائنل ہو چکا ہے۔ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم دھوم میں جان ابراہم کو بطور ولن بے حد پسند کیا گیا، 2006 میں فلم کے سیکوئل میں ہریتھک روشن نے ولن کا کردار نبھایا جس نے فلمساز کو تیسرا سیکوئل بنانے پر مجبور کیا مگر 2013 میں ریلیز ہونے والی دھوم 3 میں بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان ایکشن میں نظر آئے جس نے بالی ووڈ میں اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ فلم کے چھوتے سیکوئل کے حوالے سے پہلے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا نام زیر گردش تھا تاہم اس کے بعد فلم میں ولن کے کردار کے لیے متعدد نام سامنے آئے جن میں شاہ رخ خان سرفہرست رہے جب کہ دیگر ناموں میں ہریتھک روشن، رنویر سنگھ، رنبیر کپور شامل تھے، خود عامر خان نے بھی شاہ رخ خان کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کردار کے لیے پرفیکٹ ثابت ہوں گے مگر شاہ رخ خان کے نئے بیان کے بعد تمام افواہوں نے دم توڑ دیا۔

loading...